08:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کا دعویٰ: مشرق وسطیٰ کے ممالک حماس کے خلاف تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے، اور وہ غزہ میں کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک نے انہیں جوش سے بتایا کہ اگر وہ چاہیں تو یہ ممالک بھاری فوجی طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کسی مخصوص ملک کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن انہوں نے حماس کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کا انجام سخت اور خطرناک ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس اب بھی صحیح راستہ اختیار کرنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ: سات طیارے گرے، جنگ تجارتی دباؤ سے رکی

ٹرمپ نے انڈونیشیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور اس کی قیادت نے مشرق وسطیٰ اور امریکا کی بھرپور مدد کی ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے، تاہم کسی ملک نے اس کی کھلے عام تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION